لقمان حکیم

لقمان حکیم نے اپنے بیٹے سے کہا : بیٹے زندگی میں تین باتوں سے کبھی دست بردار نہ ہونا۔۔۔ پہلا بہترین کھانا، نوش فرمانا، دوسرا بہترین بستر پر سونا۔۔۔اور تیسرا بہترین گھر میں رہنا۔۔۔۔بیٹے نے کہا کہ ہم تو غریب لوگ ہیں یہ کیسے کر سکتے ہیں۔۔۔؟؟ تو حکیم نے کہا۔۔۔ اگر تم صرف بھوک کے وقت کھانا کھاؤگے تو وہ بہترین کھانا ہوگا۔۔۔ اگر تم خوب محنت کرو اور تھک ہار کر سوؤگے تو تمہارا بستر بہترین ہوگا۔۔۔اگر تم لوگوں کے ساتھ اچھا سلوک کرو تو تم ان کے دل میں گھر کر جاؤ گے اور یوں بہترین گھر میں رہوگے۔۔ سبحان اللہ ۔ دوسری طرف ہم ہیں ۔۔۔ہم نکالتے رہتے ہیں بریانی میں بھی نُقص۔۔۔ اور وہ سوکھی روٹی پر بھی اللّٰہ کا شُکر ادا کرتے ہیں ۔۔۔۔۔!! محنت و مشقت و حلال رزق سے بنا کھانا دنیا کی بہترین نعمت ہے۔ اسی طرح محنت و مشقت کے بعد نیند بھی بہترین صحت کی علامت ہے ورنہ لوگوں کو نیند کی گولیوں سے بھی نیند نہیں آتی۔۔۔۔لوگوں کے دلوں میں گھر بنانے کے لئے ضروری ہے کہ ہمارے پاس اچھا عمل اور اچھا کردار ہو۔۔ ہم اچھا بولیں اور اچھا سوچیں۔۔کیونکہ بدگمانی اور بد زبانی دو ایسے عیب ہیں جو انسان کے ہر کمال کو زوال میں بدل دیتے ہیں۔۔۔۔!