ماں ہی اصل زندگی ہے

ماں ہی اصل زندگی ہے باقی سب چیزیں وقت کے ساتھ پوری ہو سکتی ہیں مگر ماں کا ساتھ اور اس کی موجودگی ایک نعمت ہے ماں ہی وہ سہارا ہے جو ہمیشہ اولاد کے ساتھ رہتا ہے ماں ہی وہ امان ہے جو دل کو سکون دیتی ہے ماں ہمیشہ دیتی ہے لیکن بدلے میں کچھ نہیں مانگتی ماں وہ محبت ہے جو کبھی کم نہیں ہوتی کبھی بدلتی نہیں ماں ہر دکھ اور ہر درد کا علاج ہے ماں کے بغیر دنیا سنسان اور خالی لگتی ہے ماں اللہ کی طرف سے سب سے بڑی نعمت ہے دنیا کے سارے الفاظ بھی ماں کی محبت کا حق ادا نہیں کر سکتے ماں تیری محبت کا بدلہ کبھی نہیں دیا جا سکتا ماں تیری دعاؤں🤲🏻🕋 کے صدقے ہی ہماری زندگی آسان بنتی ہے میری طرح جن کی مائیں اس دنیا سے رخصت ہو گئی ہیں اللّٰه تعالیٰ ان کو صبر دے اورہماری ماؤں کی بخشش فرمائے آمین ان کو جنت الفردوس میں بی بی فاطمہ الزہرا راضی اللّٰہ تعالیٰ عنہا کی کنیزوں میں شامل فرمائے آمین ثم آمین اللّہ پاک ہم سب کو اپنے والدین کے لیے نیک صدقہ جاریہ بنائے آمین اللّہ پاک جن کے والدین حیات ہیں ان کو صحت سلامتی اور عافیت والی زندگی عطا فرمائے آمین جن کے والدین دنیا سے رخصت ہو گئے ہیں ان کی بخشش و مغفرت فرمائے آمین ثم آمین اپنے والدین کے لیے خوب خوب ایصالِ ثواب کیجیئے ان کی صحت، سلامتی، زندگی اور بخشش و مغفرت کے لیے دعا کرتے رہیے کیونکہ یہ ہی ایک وسیلہ ہے جس سے ہم ان سے رابطے میں ہیں 🤲🤲 دعاؤں میں یاد رکھیں خوش رہیں خوشیاں بانٹیں