بال بال بچا لیا ایک عادت نے...🤪


کل دوپہر امی جان کے پاؤں کی فزیو تھراپی کروانے ڈی

 ایچ اے فیز 7 جا رہا تھا کہ واپسی پر گیگا مال سے پچھلے اشارے پر جیسے ہی میری گاڑی رکی ایک خوفناک آواز کے ساتھ  زوردار جھٹکا لگا  پہلے فوراً پچھلی سیٹ پر امی جان کی طرف دیکھا کہ وہ خیریت سے ہیں الحمدللہ وہ بالکل ٹھیک تھیں بس ذرا گھبرا گئی تھیں ۔خیر گاڑی سے باہر نکلا ایک Toyota aqua سفید رنگ کی گاڑی نے میری گاڑی کو زور سے ٹکر مار کر اچھا خاصا نقصان کر دیا تھا ۔ سامنے ایک نوجوان بچہ سفید کوٹ پہنے کھڑا تھا ۔ جس سے اندازہ ہو گیا کہ وہ ڈاکٹر ہے ۔ گاڑی پر نظر ڈالنے کے فوراًبعد میں نے پوچھا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔بیٹا آپکا نام

انکل حمزہ نام ہے میرا 

ڈاکٹر ہو؟ 

جی انکل 

حمزہ بیٹے غلطی تو آپ کی محسوس ہو رہی ہے 

جی انکل میری ہی غلطی ہے۔۔۔ بس کنٹرول نہ کر سکا 

کوئی بات نہیں بیٹا ۔۔۔۔ ہو جاتا ہے آپ پریشان نہ ہو

جی انکل 

حمزہ بیٹا اب کیا کرنا ہے ؟

انکل آپ میرا موبائل نمبر لے لیں اور اپنا نمبر مجھے دے دیں اور آئی ڈی کارڈ کی تصویر بھی بنا لیں۔ آپ کے ساتھ آنٹی بھی ہیں ۔ میں گھر بابا کو بتاتا ہوں تو آپکو کال کر دوں گا 

میں نے کہا ٹھیک ہے بچے ۔۔۔۔۔ کوئی مسئلہ نہیں آپ بھی گھر جاؤ۔۔۔ نروس لگ رہے ہو گھر جا کر پہلے خود کو ریلیکس کرو اور مجھے بتا دینا 

جی ٹھیک ہے انکل 

ہم نے ایک دوسرے کو اپنے فون نمبرز دئیے ۔ اور چل دئیے 

گاڑی میں بیٹھتے ہی اللہ پاک کا شکر ادا کیا کہ اس نے جسمانی طور پر محفوظ رکھا 

شام کو حمزہ کا فون آیا انکل آپکے گھر کے نزدیک ہی سکیم تھری میں ورکشاپ کی لوکیشن بھیج رہا ہوں پورے بارہ بجے میں پہنچ جاؤں گا آپ بھی آ جائیے گا۔۔۔۔۔۔۔۔


آج صبح بارہ بجے جب مطلوبہ مقام پر پہنچا تو حمزہ پہلے ہی کھڑا تھا ۔۔۔۔ ساتھ ایک خوبصورت سمارٹ شخص ۔۔۔۔ مجھے اندازہ کرنا مشکل ہو گیا کہ یہ بندہ اسکا بڑا بھائی ہے یا ۔۔۔ والد

خیر میں اپنی گاڑی سے اترا تو یہ دونوں میری طرف بڑھے بڑی گرمجوشی سے ہاتھ ملایا 

میں حمزہ کا والد ہوں ۔۔۔۔ برگیڈیر***** نام ہے میرا اور آئی ایس آئی ہیڈکوارٹر میں ہوتا ہوں ۔۔۔۔ 

آپ کا نام ؟

 اسد اللہ شاہ  

آپ کیا کرتے ہیں 

پہلے تو سوچا ذرا عاجزی کا اظہار کرتا ہوں کہ بس جی ایک عام سا بندہ ہوں دین کی خدمت کرتا ہوں 

پھر اندر سے آواز آئی 

یہ عاجزی والی ڈرامہ بازی یہاں نہیں چلے گی ۔۔۔ پیر صاحب یہ بندہ یہاں آنے سے پہلے تمہاری پوری چھان بین کر آیا ہو گا ۔۔۔ اس لئے ایویں یہ عاجزی والی جھخ نہ مار سیدھا سیدھا بتا   

بس پھر سب کچھ سچ سچ بتا دیا

وہ بولے   

حمزہ جب کل گھر آیا اور مجھے بات بتائی تو میں نے اس 

 سے پہلا سوال یہی کیا کہ اس صورتحال میں انہوں نے   کیا کیا 

  حمزہ نے بتایا کہ انکل بہت کول تھے   

   ان کے چہرے پر غصہ اور پریشانی نہیں تھی

 انہوں نے مجھے بالکل ایسے ٹریٹ کیا جیسے اپنے بچوں  کو کیا جاتا ہے

برگیڈیر صاحب گویا ہوئے بس میں نے سوچا کہ میں آپ سے ضرور ملوں گا ۔۔۔

گاڑی ورکشاپ والوں کے حوالے کی اس نے بدھ یا جمعرات کو گاڑی دینے کا وعدہ کیا 

برگیڈیر صاحب واپسی پر مجھے گھر ڈراپ کر گئے 

جیسے ہی گھر پہنچا بچے پوچھنے لگے کہ بابا گاڑی کب آئے گی 

میں نے کہا بچو شکر کرو کہ پریشانی کے وقت اللہ نے صبر دیا اور غصہ دبانے کی عادت دی وگرنہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

وگرنہ کیا بابا۔۔۔۔

میں نے کہا وگرنہ آپ یہ نہ پوچھتے

 کہ گاڑی کب آئے گی 

آپ لوگوں سے پوچھ رہے ہوتے 

کہ

🤣🤪کہ بابا کب گھر آئیں گے


راوی : اسد اللہ شاہ 


#drasifkhan1 #drasifkhan4u #afkaar #afkaar_e_asif #drasif #drasifblog #UMG #UMG_afkaar #UrduMotivationalgroup #motivation #urdumotivation #positivity #peace #life #urdu