ہفتے والے دن مجھے الائیڈ بینک کے آفیشل نمبر سے پانچ بار وقتاً فوقتاً OTP کوڈ موصول ہوا. جس سے مجھے فوراً سمجھ آ گئی کہ کوئی بے غیرتی کر رہا ہے. خیر میں کال کا انتظار کرنے لگا کہ دیکھتے ہیں کون کال کرتا ہے. دو تین گھنٹے بعد مجھے بالآخر الائیڈ بینک کے ہیڈ آفس کے آفیشل نمبر سے کال آ گئی. میرا نام لے کر کہتا ہے کہ آپ کا اکاؤنٹ بلاک ہو رہا ہے. اپنی آن لائن ویریفکیشن کروائیں. میں نے کہا کیسی ویریفکیشن جناب؟ کہتا ہے آپ سے کچھ سوالات پوچھے جائیں گے جن کے آپ نے جواب دینے ہیں. میں نے کہا جناب اگر میرے اکاؤنٹ میں کوئی مسئلہ ہے تو میری برانچ میں رابطہ کریں. جو بھی ویریفکیشن مطلوب ہیں میں بینک جا کر کروا لوں گا. آن لائن میں کوئی ویریفکیشن نہیں کرواؤں گا. میرا جواب سن کر اس کا لہجہ بدل گیا. کہتا ہے آپ کو میری بات سمجھ آ رہی ہے؟ میں نے کہا فراڈیے تیری بات مجھے سمجھ آ رہی ہے. ابھی کے ابھی فون بند کر ورنہ تیرا میں وہ حال کروں گا کہ تیری نسلیں یاد رکھیں گی. کہتا ہے میں آپ کی کمپلین کرتا ہوں ایف آئی اے کو. آپ پر مقدمہ ہو گا. میں نے اسے پھر وہ سنائیں جن کا وہ حقدار تھا. فون کٹا اور آدھے ہی منٹ میں ایف آئی اے والے فراڈیے کا بھی فون آ گیا. کہتا ہے آپ کی کمپلین آئی ہے کہ آپ نے اپنی ویریفکیشن نہیں کروائی. میں نے پہلے ہاتھ ہی اسے وہی سنائیں جو سننے کا وہ حقدار تھا. کہتا ہے آپ کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے. آپ کو قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا. آپ کا اکاؤنٹ بھی بلاک کر دیا جائے گا. میں نے کہا تیری اتنی اوقات نہیں ہے کہ تو میرا اکاؤنٹ بند کرے. ساتھ ہی فون کاٹ گیا. 😂😂
آج میں بینک گیا. میں نے بینک منیجر کو سارا قصہ سنایا اور نمبرز بھی دکھائے. منیجر کا کہنا تھا کہ یہ فراڈ گزشتہ کچھ سالوں سے شروع ہوا ہے. آپ نے بہت اچھا کیا. صرف ایک OTP ہی ہے جس سے آپ محفوظ رہ سکتے ہیں. دوسرا یہ کہ جب بھی ایسی کال آئے، بے شک وہ کال میں ہی آپ کو کروں. آپ نے اکاؤنٹ ڈیٹیلز اور پرسنل انفارمیشن کبھی بھی کسی سے شیئر نہیں کرنی. ورنہ اکاؤنٹ میں جو کچھ ہو گا، جائے گا اور واپسی کی کوئی امید بھی نہیں ہو گی. بینک منیجر بھی حیران تھا کہ نمبر بالکل وہی ہے جو ہیڈ آفس کا نمبر ہے. سکرین شاٹ چسپاں کر رہا ہوں. آپ بھی ہوشیار رہیں.
اور دوسروں کو زیادہ سے زیادہ شیئر کر کے اگاہ کریں
اگلا نمبر آپ کا بھی ہو سکتا ہے.
حافظ صفی اللہ صدیقی

