دنیا کا سب سے زیادہ خوشحال آدمی بننا چاہتے ہیں تو ان باتوں پر عمل کریں
1: اپنے دن کی شروعات نماز فجر اور صبح کے اذکار سے کیجئے تاکہ آپ فلاح و کامرانی سے سرفراز ہو سکیں
2: برابر استغفار کرتے رہیں تاکہ شیطان آپ سے مکمل مایوس ہو جائے.
3: دعا کرنا کبھی نہ چھوڑیں کیونکہ یہی نجات رات کا راستہ ہے.
4: یاد رکھئے آپ کی زبان سے نکلنے والے ہر ہر لفظ کو فرشتے لکھ رہے ہیں.
5: ہمیشہ اچھی امید رکھیں اگرچہ آپ کتنے ہی مشکل حالات سے دوچار ہوں.
6: انگلیوں کی خوبصورتی اس کے ذریعے تسبیح کرنے میں ہے۔
7: جب غموں کا ہجوم ہو اور مشکلات کی آمد ہو تو لا الہ الا اللہ پڑھیں۔
8: غریبوں اور مسکینوں پر خرچ کرکے ان سے دعائیں اور محبتیں حاصل کریں۔
9: کچھ بولنے سے پہلے سوچیں کیونکہ الفاظ بھی قاتل ہوتے ہیں۔
10: مظلوم کی بددعا اور محروم کے آنسو سے بچو۔
11: اخبار و جرائد کا مطالعہ کرنے سے پہلے قرآن کی تلاوت کریں۔
12: آپ خود اپنے گھر والوں کو صحیح راستے پر رکھنے کا ذریعہ بنیں۔
13: اپنے نفس کو نیکی پر آمادہ کرنے کی کوشش کریں کیونکہ نفس انسان کو برائیوں کی طرف لے جاتا ہے۔
14: اپنے والدین کو عزت و احترام دے کر رب کی خوشنودی حاصل کریں۔
15: آپ کے پرانے کپڑے غریبوں کے لئے نئے ہیں۔
16: غصہ نہ کریں زندگی بہت مختصر ہے۔
17: یاد رکھو تمہارے ساتھ وہ ذات ہے جو سب سے زیادہ غنی اور طاقتور ہے۔
18: گناہ کی وجہ سے دعا کرنا بند مت کرو۔
19: مشکلات و مصائب میں نماز بہترین معاون و مددگار ہوتی ہے۔
20: پر سکون زندگی گزارنا چاہتے ہو تو بدگمانیوں سے بچو۔
21: ہر مصیبت اور بلا کی جڑ اللہ سے منہ موڑنا ہے اس لیے اللہ کی طرف رجوع کرو۔
22: ایسی نماز پڑھو جو تمہیں تمہارے قبر میں کام آئے۔
23: جب تم کسی کو غیبت کرتے ہوئے سنو تو اس سے کہو کہ اللہ سے ڈرو۔
24: سورت تبارک الذی پابندی سے پڑھو کیونکہ یہ نجات دینے والی سورۃ ہے۔
25: محروم وہ ہے جو خشوع و خضوع والی نماز اور آنسو بہانے والی آنکھ سے محروم ہو۔
26: بھولے بھالے ایمان والوں کو تکلیف مت دو۔
27: ساری محبت اللہ اور اس کے رسول کے لیے کرو۔
28: جو تمہاری غیبت کرے اسے معاف کر دو کیونکہ اس نے تمہیں مفت میں اپنی نیکیاں دے دی ہیں۔
29: نماز تلاوت اور ذکر و اذکار گلے کا خوبصورت ہار ہیں۔
30: رات کی تاریکی ختم ہوگی تو تکلیف بھی عنقریب دور ہوگی بحران بھی ختم ہوگا۔
#Drasifkhan1 , #Drasifkhan4u
https://www.tiktok.com/@drasifkhan4u
https://www.youtube.com/@drasifkhan1

