اپنے جسم کے ہر ایک جوڑ کا صدقہ ادا کیجئے
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم نے فرمایا (مفہوم)
انسان کے بدن میں جتنے جوڑ ہیں روزانہ ہر ایک جوڑ کا صدقہ ادا کرنا لازم ہے
حوالہ :(صحیح مسلم )
مذکورہ بالا حدیث بدن کے ہر جوڑ کے بدلے روزانہ صدقہ کرنے کا حکم دیا گیا ہے: انسان کے جسم میں 360 جوڑ ہیں اور ہر ایک جوڑ کے بدلے صدقہ کرنا لازم ہے
انسان کے ہاتھ پاؤں کے جوڑوں میں کوئی تکلیف ہو جائے یا گردن کے جوڑوں میں یا ریڑھ کی ہڈی کے جوڑوں میں یا کمر میں کوئی تکلیف ہو جائے تو وہ تکلیف سے بچنے کے لیے لاکھوں روپے خرچ کرنے کے لئے تیار ہو جاتا ہے
ویسے تو صدقہ کرنے کے بے شمار طریقے ہیں مگر یہاں پر ایک بہت مختصر طریقہ بیان کیا جاتا ہے۔
ہر امیر وغریب اس طریقے کو کرسکتا ہے اور اپنے جوڑوں کا صدقہ ادا کر سکتا ہے
اللہ اکبر کہنا صدقہ ہے
اور ایک مرتبہ اللہ اکبر کہنے کا ثواب ایک اونٹ کو اللہ کی راہ میں صدقہ کرنے کے برابر ہے۔
حوالہ :........سنن نسائی الکبری حدیث نمبر 10680
اسی طرح لاإلٰہ إلا اللہ پڑھنا، اللہ أکبر پڑھنا، الحمدللہ پڑھنا اور سبحان اللہ پڑھنا
360 مرتبہ روزانہ پڑھنے کو اپنا معمول بنا لیجئے
یہ کوئی معمولی عمل نہیں ہے اس عمل سے آپ کے بدن کے تمام جوڑوں کا صدقہ ادا ہو جائے گا.
زیادہ سے زیادہ لوگوں کو اس حدیث کے بارے میں بتائیں آپ کے بتانے سے جتنے لوگ عمل کریں گے سب کا ثواب آپ کو ملے گا اور آپ کے لیے صدقہ جاریہ کا سبب بنے گا
ایک حدیث کا مفہوم ہے کہ نبی پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا (مفہوم )
اللہ پاک اس شخص کے چہرے کو تروتازہ رکھے جو شخص حدیث کو سن کر اس میں کمی بيشی کئے بغیر اس کو آگے بیان کرتا ہے
اللہ پاک ہمیں دین کو سمجھنے اور اس پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے
آمین ثم آمین
صدقہ جاریہ کی نیت سے اس تحریر کو اپنے دوست احباب اور مختلف گروپوں میں ضرور شیئر کیجئے
